حسن،حسین کو اشتہاری قرار دیا جائے یا نہیں؟عدالت سے دھماکے دار خبر آگئی
  14  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     پاکستان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)حسن اور حسین نواز کو اشتہرای قرار دیاجائے جس کی سماعت آج ہوئی تینوں محکموں نیب ، الیکشن کمیشن ودیگر نے بیانات قلمند کردیئے تاہم کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت پاناما ریفرنسز میں حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دینے کے کیس کی سماعت ، جب کہ دونوں کو اشتہاری قرار دینے کیلئے تعمیلی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی گی، نیب تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ تمام قانونی تقاضے پورے

کر دیئے گئے ہیں، حسن اور حسین نواز جان بوجھ کر مفرور ہیں، اس موقع پر نیب کی جانب سے دونوں کو اشتہاری قرار دینے کی استدعا بھی کی گئی۔شریف خاندان کیخلاف پاناما ریفرنسز میں سابق وزیراعظم کے صاحبزادے حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دیا جائے یا نہیں، احتساب عدالت نے کیس کل تک ملتوی کردی اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کیس کی سماعت کر رہے ہیں، سماعت کے آغاز میں نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دینے کیلئے تعمیلی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی گی، نیب تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ تمام قانونی تقاضے پورے کر دیئے گئے ہیں، حسن اور حسین نواز جان بوجھ کر مفرور ہیں، اس موقع پر نیب کی جانب سے دونوں کو اشتہاری قرار دینے کی استدعا بھی کی گئی۔سماعت کے دوران تفتیشی افسر نیب کا کہنا تھا کہ ملزمان کے اثاثوں سے متعلق تمام اداروں کو خطوط لکھے، ایل ڈی اے اور ڈی ایچ اے کے مطابق ملزمان کی کوئی جائیداد نہیں۔ فلیگ شپ ریفرنس کے تفتیشی افسر محمد کامران کا بیان قلمبند کر لیا ہے۔تفتیشی افسر نیب نے عدالت کو بتایا کہ حسین نواز کے چار بینک اکاؤنٹس کی تفصیل مل گئی ہے، جن میں 4272 یورو، 3992 ڈالر موجود ہیں، حسین نواز کے اکاؤنٹ میں 207 پائونڈ اور 3 لاکھ 82 ہزار روپے بھی ہیں، ملزمان کی طلبی کے اشتہار گھر اور عدالت کے باہر چسپاں بھی کئے۔نیب تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ تمام قانونی تقاضے پورے کر دیئے، حسن اور حسین نواز جان بوجھ کر مفرور ہیں دونوں کو اشتہاری قرار دیا جائے۔واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے حسن اور حسین نواز کے مسلسل غیرحاضری کے باعث ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں، عدالت آج انہیں اشتہاری قرار دے سکتی ہے۔ دوسری جانب نیب حکام دونوں کی جائیداد سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں گے۔عدالت اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت بھی کرے گی۔ وزیر خزانہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہیں۔ گزشتہ سماعت پر انہیں حاضری کا آخری موقع دیا گیا تھا مگر ان کی پیشی کا کوئی امکان نہیں۔ احتساب عدالت نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے خلاف تین ریفرنسز میں 15 نومبر کو گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرنے کا عمل شروع کرے گی


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved