مریدکے میں ”قبر “ کے کھدائی کے دوران ایسا کچھ نکل آیا
  14  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     پاکستان

اسلام آباد(نیوز دیسک)مریدکے میں ”قبر “ کے کھدائی کے دوران ایسا کچھ نکل آیا کہ جس نے پورے علاقے میں ہلچل مچادی دیکھنے والوں کا تانتا بند ھ گیامریدکے میں قبر کی کھُدائی کے دوران درجنوں قیمتی سکے نکل آئے۔ تفصیلات کے مطابق قبر کی کھُدائی کے دوران علاقہ بھر میں بھاری مقدار میں سونا

نکلنے کی افواہ بھی جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ وائس چئیرمین بلدیہ نے سکے قبصہ میں لے کر محکمہ آثار قدیمی کے حوالے کرنے کے لیے رابطہ بھی کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق علاقہ کے قدیم ٹبہ کوٹ یعقوب قبرستان میں قبر کے لیے زمین کھودی جا رہی تھی کہ وہاں سے درجنوں کی تعداد میں قدیمی سکے نکل آئے۔ علاقہ میں وافر مقدار میں سونا نکلنے کی افواہ پھیلی تو صدر مریدکے پولیس اور وائس چئیرمین بلدیہ مریدکے رانا ماجد نواز موقع پر پہنچ گئے اور سکوں کا جائزہ لیا۔رانا ماجد کے مطابق برآمد ہوئے سکے دھات کے بنے ہوئے ہیں۔ جس پر مزید تحقیق کے لیے محکمہ آثار قدیمہ کے متعلقہ حکام سے رابطہ کر لیا گیا ہے۔ محکمہ آثار قدیمہ ان سکوں کا مزید جائزہ لے کر ان کی مالیت کا پتہ لگائیں گے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
50%
ٹھیک ہے
50%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved