پاکستان نے پڑوسی ملک پر میزائلو ں کی با رش کر دی
  14  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     پاکستان

کابل،اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)افغان میڈیانے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیاکہ پاک فوج نے تین اضلاع میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر120میزائل داغے۔تفصیلات کے مطابق افغان صوبے کنڑ کے پولیس چیف جمعہ گل ہمت نے کہاکہ یہ میزائل سرحدی صوبہ کنڑ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران داغے گئے ۔ پاکستانی نجی نیوز ویب سائٹ تولو نیوز کے حوالے سے لکھاکہ ضلع شلتن کے کئی رہائشیوں نے بتایاکہ ہفتے سے پاکستانی فوج نے 50سے زائد میزائل فائرکیے ، جس کی پولیس نے بھی تصدیق کی ۔رپورٹ کے مطابق کنڑ پولیس چیف کاکہناتھاکہ میزائل حملوں سے ایک شخص زخمی بھی ہواتاہم پاکستانی حکام کاکہناتھاکہ وہ دہشتگردوں کونشانہ بنارہے ہیں ۔سرکاری اطلاعات کے مطابق ستمبرکے مہینے پاکستان نے کنڑ صوبے میں اب تک 1500میزائل داغے ۔تاہم افغان میڈیاکے اس دعوے پرپاکستانی حکام کاموقف معلوم نہیں ہوسکا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
33%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
67%
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved