آمدن سے زائد اثاثےاور سرکاری زمینوں پر قبضے ،نیب نے خواجہ سعد رفیق کے گرد گھیرا تنگ کردیا، بڑاایکشن۔۔ مسلم لیگ میں کھلبلی مچ گئی
  14  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     پاکستان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے خلاف بھی گھیرا تنگ، نیب میں زیر التوا تحقیقات دوبارہ شروع ، آمدن سے زائد اثاثوں، سرکاری اراضی پر مبینہ قبضے اور کرپشن کی تحقیقات کی بھی تیاریاں شروع۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے ملک بھرمیں کرپشن کے خلاف احتساب کا دائرہ وسیع کر دیا ہے اور اس سلسلے میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے خلاف بھی گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا نیوز سائٹ پر چلنے والی خبر کے مطابق ن لیگ کی حکومت آتے ہی التوا میں ڈالی گئی وفاقی وزیر ریلوےکے خلاف تحقیقات دوبارہ شروع کر دی گئی ہیں جبکہ آمدن سے زائد اثاثے رکھنے ، سرکاری اراضی پر مبینہ قبضے اور کرپشن کی تحقیقات کیلئے ریفرنس کی تیاری بھی شروع کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے اطلاعات ہیں کہ ملک کی ایک خفیہ ایجنسی نے

برکی روڈ پر72ہزار کینال اراضی پر پیرا گون ہاوسنگ سوسائٹی میں 25ہزار کینال سرکاری اور مقامی افراد کی اراضی پر سرکاری اداروں ،قبضہ گروپوں سے ملکر دھونس دھاندلی سے قبضہ کرا کے اسے پیراگون کا حصہ بنانےکے ثبوت حاصل کر لئے ہیں جبکہ خواجہ سعد رفیق سے متعلق یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ وہ نیو ائیر پورٹ کے سامنے پارک ویو ہاوسنگ سوسائٹی میں 25فیصد کے حصہ دار ہیں۔ واضح رہے کہ اس وقت پاکستان کی دو بڑی سیاسی جماعتوں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے رہنمائوں کے خلاف نیب میں کیسز چل رہے ہیں جبکہ شریف خاندان کو بھی سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں احتساب عدالت میں ریفرنسز کا سامنا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved