جسٹس آصف سعید کھوسہ کی اللہ نے مدد کی۔۔ اگر وہ حدیبیہ کیس کی سماعت کرتےتو وہ کس بڑی سازش کا شکار ہو جاتے ؟سینئر صحافی روئوف کلاسرا کا تہلکہ خ
  14  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     پاکستان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی رؤوف کلاسرا نے کہا کہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے حدیبیہ پیپر ملز کیس کے بنچ کی سربراہی کرنے سے معذرت کی ہے۔ یہ بات سنجیدہ اور خطرناک تھی ۔ لیکن انہوں نے بہترین طریقے سے خود کو ایک سازش کا شکار ہونے سے بچایا ہے ۔ رؤوف کلاسرا نے کہا کہ اگر وہ فیصلہ نہ پڑھتے اور کہہ دیتے کہ میں اس کیس کا فیصلہ پہلے ہی دے چکا ہوں اور اسی بنچ کو میں پھر سے ہیڈ کر رہا ہوں ، تو ان کے خلاف اس بات پر ایک تحریک بھی آ سکتی تھی کہ اس

جج کو شریف خاندان کے خلاف کیسز سننے کا شوق ہے ،یہ جج شریف خاندان کے خلاف ہی کیسز سننا چاہتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ جسٹس کھوسہ نے صحیح کہا ہے اور صحیح موقع پر یہ اقدام کیا ہے۔اللہ تعالیٰ نے جسٹس کھوسہ کی مدد کی اور اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کی بھی مدد کی ہے ، اس سے جسٹس کھوسہ جو کہ ایک باعزت جج ہیں ، ایک تنازعہ کا شکار ہونے سے بچ گئے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز جسٹس آصف سعید کھوسہ نے حدیبیہ پیپر ملز کیس کی سماعت کے لیے تشکیل دئے جانے والے بنچ کی سربراہی سے معذرت کی تھی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
73%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
9%
پسند ںہیں آئی
18%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved