خیبر پختونخوا میں امیر مقام کے ہاتھ (ن)لیگ کی بد ترین تباہی، رہنمائوں کی اکثریت پارٹی چھوڑ کر کس جماعت میں جا رہی ہے؟؟؟دھماکے دار خبر
  14  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     پاکستان

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا میں مسلم لیگ (ن) شدید ترین داخلی انتشار کا شکار ہو کر رہ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں صوبائی صدر اور ایم این اے امیر مقام کی جانب سے منظور نظر افراد کونوازے جانے کے سلسلے کے بعد سینئر پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں میں بددلی اور مایوسی کی فضا پھیلنا شروع ہو گئی ہے۔ امیر مقام نے اقربا پروری کی بدترین مثال قائم کرتے ہوئے قریبی اور سفارشی افراد کو آگے لانے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے جس کے بعد صوبائی سطح پر سینئر

اور نظریاتی کارکنوں کے دل میں امیر مقام کا مقام زوال کا شکار ہو چکا ہے اور وہ ناپسندیدہ شخصیت بنتے جا رہے ہیں۔ پارٹی رہنما یہ کہتے سنائی دیتے ہیں کہ امیر مقام دیرینہ اور قربانیاں دینے والے کارکنوں کی حق تلفی کر رہے ہیں جس کے بعد پارٹی صوبے میں بد نظمی کا شکار ہو کر اپنی فعالیت کھونا شروع ہو گئی ہے۔ اہم اور سینئر رہنمائوں کی جانب سے پارٹی چھوڑنے کے بھی امکانات بڑھ گئے ہیں۔ اور عین ممکن ہے کہ اس کا آمدہ الیکشن میں صوبے میں مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی پر منفی اثر پڑے گا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved