عمران خان کی جان خطرے میں ہے۔۔۔خوفناک انکشاف کر دیا گیا
  14  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     پاکستان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کےمعروف صحافی اور اینکر آفتاب اقبال کا کہنا ہے کہ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی زندگی کو اس وقت شدید خطرات لاحق ہیں۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئےآفتاب اقبال نے انکشاف کیا کہ عمران خان کی زندگی کی سلامتی کو شدید خطرات ہیں۔ سیاسی گہما گہمی کو آڑ بنا کر ملک دشمن اور شدت پسند عناصر کسی بھی وقت عمران خان کو نشانہ بنا سکتے ہیں او

ر عمران خان اپنی سکیورٹی کے معاملے میں حد سے زیادہ لاپرواہی اور خود اعتمادی کا اظہار کر رہے ہیں جو کہ کسی بھی صورت میں ایک درست اقدام نہیں ہے ۔ آفتاب اقبال نے مزید کہا کہ عمران خان ہی نہیں بلکہ تحریک انصاف کے دیگر سیاسی قائدین کی جانوں کو بھی خطرات لاحق ہیں ۔ اس کے علاوہ الیکشن سے قبل کپتان کو کردار کشی کی مہم کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
50%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
50%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved