پشاور میں خاوند نے اپنی بیوی کو زندہ جلا ڈالا،وجہ ایسی شرمناک کہ آپ کو بھی شدید غصہ آئے گا
  14  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     پاکستان

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں بڑھتی ہوئی شرح خواندگی کے باوجود انسانیت سوز واقعات کی تعداد میں کمی کی بجائے مسلسل اضافہ ہی ہورہا ہے۔پشاور میں دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر ایک شخص نے اپنی بیوی کو زندہ جلا دیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے دارلحکومت پشاور مین دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔ دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر ایک شخص نے اپنی بیوی کو زندہ جلا دیا۔

جاں بحق ہونے والی لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ ان کا داماد دوسری شادی کرنا چاہتا تھا۔ تاہم ان کی بیٹی اپنے شوہر کو دوسری شادی کی اجازت نہیں دے رہی تھی۔ اسی لیے ان کے داماد نے غصے میں آ کر اپنی بیوی پر پیٹرول چھڑک کر اسے آگ لگا دی جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ واقعے کے بعد قاتل فوری فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مفرور کی گرفتاری کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved