جنرل راحیل مصطفیٰ کمال کو پاکستان لائے اور پاک سرزمین پارٹی بھی انہی کی قائم کردہ ہے،حامد میر کا چشم کشا انکشاف
  14  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     پاکستان

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے معروف صحافی حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ مصطفیٰ کمال کو جنرل راحیل شریف بیرون ملک سے لے کر آئے تھے۔ نجی ٹی وی چینل پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے حامد میر کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال کی پاکستان آمد اور پاک سرزمین پارٹی کی تشکیل کے پیچھے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کاہاتھ تھا۔حامد میر کہتے ہیں کہ مارچ 2016میں جنرل راحیل خو د مصطفیٰ کمال کو بیرون ملک سے پاکستان لے کر

آئے اور انھوں نے پی ایس پی کی تشکیل کے تمام مراحل کی نگرانی خود کی۔ حامد میر کا مزید دعوی ہے کہ مصطفی کمال کی واپسی پر راولپنڈی سے اس وقت کے گورنر عشرت العباد کیلئے خصوصی پیغام بھیجا گیا تھا کہ سابق مئیر کراچی ان کے خاص بندے ہیں لہذا ان کا خیال رکھا جائے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved