اسٹیبلشمنٹ پر سنگین الزامات، پاک فوج نے مصطفیٰ کمال کو دو ٹوک جواب دے ڈالا
  14  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     پاکستان

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل سعید بھی پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے ایم کیو ایم کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ کے کھڑے ہونے کے بیان پر میدان میں آگئے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل سعید کاکہنا تھا کہ کسی بھی صورت میں ماضی کی پرتشدد سیاست کی جانب نہیں جاناچاہیے۔ ڈی جی رینجرز سندھ کا کہنا تھا کہ ایسے بیانات سے رینجرز آپریشن پرسوالات اٹھنا شروع ہو جاتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ 1992میں ایم کیو ایم حقیقی ختم ہونے کے باعث کتنے فسادات ہوئے تھے۔ انھوں نے کہا کہ 1995سے لےکر 2013تک 30ہزار لوگوں کا قتل عام ہوا تھا۔ انھوں نے کہا کہ یہ وہ وقت تھا جب روزانہ ٹارگٹ کلنگ کے آٹھ واقعات ہوتے تھے اور اغوا برائے تاوان کی دو وارداتیں ہوا کرتی تھیں۔ انھوں نے کہا کہ رینجرز آپریشن کے سلسلے میں پاک سرزمین پارٹی اور ایم کیو ایم سے بات ہوتی رہتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سیاست جیسی مرضی کی جائے تشدد نہیں ہونا

چاہیے ۔یہی معاہدہ ہوا ہے۔انھوں نے کہا کہ معاہدے میں کہاں لکھا ہے کہ کس کو ووٹ دیا جائے یا کس سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جائے ۔ڈی جی رینجرز سندھ کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں سیاست جیسے بھی کریں یہ ان کی مرضی ہے۔ ہماری ایک ہی شرط ہے کہ پرتشدد سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ ڈی جی رینجرز سندھ نے یہ بھی کہا کہ کراچی بدامنی کیس کی تفصیلات پڑھی جائیں تو پتہ چل جائے گا کہ کس قسم کی سیاست ہورہی تھی۔ میجر جنرل سعید نے مزید کہا کہ آٹھ ماہ سے دونوں جماعتیں رابطے کررہی تھیں اور اس میں کوئی بھی ہرج نہیں ہے۔ میجر جنرل سعید کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں کچھ سنسنی خیز بیانات دینا شروع کردیے ہیں جو کہ ایک تشویشناک بات ہے۔ رینجرز کراچی میں امن کے مشن کےلئے کام کررہے ہیں۔ ڈی جی رینجرز سندھ نے مزید کہا ہے کہ 22اگست کو میڈیا پر حملے کرنے والے تمام افراد کوگرفتار کیا گیا۔ انھوں نے اسٹیبلشمنٹ کے حوالے سے مصطفیٰ کمال کے بیان کاجواب دیا کہ 2013میں اسٹیبلشمنٹ کے جونمائندے تھے۔اب بھی وہی ہیں۔ان میں سے کسی کو بھی تبدیل نہیں کیا گیا۔ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل سعید کا کہنا تھاکہ کراچی میں دہشتگردی میں غیر ملکی ایجنسیاں ملوث ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved