ما ڈل ٹائون میں یہ کام میں نے ہی کیا تھا ۔۔رانا ثنا اللہ نے پہلی بار وہ اعتراف کر لیا جس سے وہ آج تک مکرتے رہے
  6  دسمبر‬‮  2017     |     پاکستان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے اعتراف کیا ہے کہ ماڈل ٹائون میں تجاوزات ہٹانے کے احکامات انھوںنے دیے تھے جس کےبعد حالات خراب ہوئے۔ نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے راناثنا اللہ کا کہنا تھا کہ مجھے جب فون پر اطلاع ملی کہ تحریک منہاج القرآن کے کارکنوں نے سڑک بلاک کر رکھی ہے تو میں نے پولیس حکام

کو فوری طور پر تجاوزات ہٹانے کا حکم دیا تھا۔ جس کے بعد حالات نے خرابی کا رخ اختیار کیا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ رانا ثنا اللہ اس سے قبل اس بارے میں خود پر کوئی بھی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں تھے تاہم باقرنجفی رپورٹ منظر عام پر آتے ہی انھوںنے پہلی با ر یہ بتایا ہےکہ انھوںنے تجاوزات ہٹانے کا حکم دیا تھا۔اس سے قبل وہ آپریشن کا تمام تر ذمہ دار پولیس کو ہی قرار دیا تھا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
86%
ٹھیک ہے
14%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved