ملک بھر میں ٹھٹھرتی سردی نے ڈیرا جمالیا
  7  دسمبر‬‮  2017     |     پاکستان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک کے میدانی علاقوں میں خشک ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بالائی علاقوں میں بھی ٹھٹھرتی سردی نے ڈیرا جمالیا ہے۔اب تک سب سے زیادہ سردی قلات اور کوئٹہ میں ہے، جہاں درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

میدانی اور پہاڑی علاقوں میں ٹھنڈی اور خشک ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت میں کمی آئی تو دکانداروں نے گرم کپڑوں، ڈرائی فروٹ ،جلانے کی لکڑی ، ہیٹر کی قیمتوں میں بے انتہا اضافہ کردیا ۔مری، سوات، ایبٹ آباد، ناران، کاغان، گلگت بلتستان میں استور، ہنزہ، دیامر، آزاد کشمیر سمیت بالائی علاقوں میں خشک سردی کی وجہ سےموسمی بیماریاں بڑھ رہی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ کوئٹہ سمیت بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔اب تک سب سے زیادہ سردی قلات،کوئٹہ میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی 10سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، کالام میں منفی 06، دالبندین، دیر،اسکردو منفی 05،گلگت منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved