امریکی حکومت کا بلوچستان پولیس کیلئے 6 بکتربند گاڑیوں کا عطیہ
  7  دسمبر‬‮  2017     |     پاکستان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن نے کراچی میں ہونے والی ایک تقریب میں 15 کروڑ روپے (15 لاکھ امریکی ڈالر) مالیت کی 6 بکتربند گاڑیاں بلوچستان پولیس حکام کے حوالے کیں۔امریکی کمپنی لینکو کی تیار کردہ یہ گاڑیاں بلوچستان کی دشوارگزار

زمین کے لحاظ سے خصوصی طور ڈیزائن کی گئی ہیں جن کی مقامی طور پر دیکھ بھال اور مرمت آسان ہوگی۔بکتربند گاڑیوں کے علاوہ امریکی حکومت نے بلوچستان پولیس کو حال ہی میں 4 ہزار بلٹ پروف جیکٹیں، باردوی سرنگوں اور دھماکاخیز مواد کی نشاندہی کرنے والے آلات، بم پروف سوٹ اور بم پروف کمبل بھی عطیہ کیے ہیں جن کی مجموعی مالیت 70کروڑ روپے سے زائد تھی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن کا کہنا تھا کہ بلوچستان پولیس کے افسران کی حالیہ ٹارگٹ کلنگ ظاہر کرتی ہے کہ بلوچستان میں پولیس کو کتنے سخت خطرات درپیش ہیں اور ہمیں سیکیورٹی اہلکاروں کی حفاظت کے مختلف طریقے اختیار کرنے سے غافل نہیں رہنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکی حکومت کو امید ہے کہ یہ بکتربند گاڑیاں اور حفاظتی سازوسامان جرائم اور دہشت گردی کے خلاف لڑنے والے بہادر پولیس اہلکاروں کی حفاظت یقینی بنانے میں مددگار ہوں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved