عمران خان نے بھی میدان میں کود پڑے ، وزیراعظم سے اہم مطالبہ کردیا
  7  دسمبر‬‮  2017     |     پاکستان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عمران خان کا کہنا ہے کہ طاہرالقادری نہتے لوگوں پر گولیاں برسانے والوں کے خلاف جب سڑکوں پر نکلیں گے تو پی ٹی آئی ان کے ساتھ ہوگی۔انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن

میں نہتے لوگوں کو گولیاں ماری گئیں اور جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین بھی تھیں، شہباز شریف اور رانا ثنااللہ کو دہشت گردی کے کیس میں اندر جانا چاہیے۔عمران خان نے کہا کہ ہم نے صاف اور شفاف الیکشن کے لئے پرامن سیاسی احتجاج کیا تو مجھ پر دہشت گردی کا مقدمہ بنادیا گیا، آمر کی گود میں پلنے والے ہی کسی پر اس طرح دہشت گردی کا کیس کر سکتے ہیں۔ امریکا کے مقبوضہ بیت المقدس میں اپنے سفارتخانے کی منتقلی سے متعلق سوال پر عمران خان نے کہا کہ سارے مسلمان ممالک کے سربراہان کو اس معاملے پر کھڑے ہونا چاہیے، ٹرمپ جیسے لوگ مسلمانوں کو انسان ہی نہیں سمجھتے اور وزیراعظم کو بھی ترک صدر رجب طیب اروان جیسا قدم اٹھانا چاہیے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved