کراچی میں لوڈ شیڈنگ سے تنگ شہری سڑکوں پر نکل آئے
  7  دسمبر‬‮  2017     |     پاکستان

کراچی(نیو ز ڈیسک)ملیر سی ایریا میں دو دن سے بجلی غائب، علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کر دی، مظاہرین نے کے الیکڑک کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ کراچی میں لوڈشیڈنگ سے تنگ شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ ملیر سی ایریا میں دو دن سے بجلی غائب جس کے بعد علاقہ

مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک بند کر دی۔ احتجاج میں مرد و وخواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے کے الیکڑک کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے ڈیجیٹل میٹرز تیز چلتے ہیں اور من مانے بلز بھیجے جا رہے ہیں۔دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے ملیر سی ون ایریا میں عملے کو کام کرنے سے روک دیا گیا، ترقیاتی کام کرنے میں کچھ شر پسند عناصر کی طرف سے دشواری کا سامنا ہے، رہائشیوں سے تعاون کی اپیل کی جاتی ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک نے کہا علاقے میں کچھ عرصے قبل ہی ایریل بنڈلڈ کیبل کے ذریعے بجلی کے نظام میں بہتری لائی گئی، سب سٹیشن کے اطراف ترقیاتی کام کے بعد علاقے میں بجلی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں، کام مکمل ہوتے ہی بجلی بحال کر دی جائے گی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved