شیخ رشید کو طاہر القادری کا فون ، ملاقات کی دعوت دے دی
  7  دسمبر‬‮  2017     |     پاکستان

لاہور (نیوز ڈیسک )ظالم حکمرانوں کا ہر سطح پر مقابلہ کرینگے :شیخ رشید، شہدائے ماڈل ٹائون کے ورثا کو انصاف دلا کر رہیں گے :طاہر القادری عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنما چند روز میں ملاقات کریں گے۔

عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کوٹیلی فون کیا اور ملاقات کی دعوت دی جو شیخ رشید نے قبول کرلی۔ دونوں رہنما آئندہ چند روز میں لاہور میں ملاقات کریں گے۔ ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنمائوں نے حکومت مخالف جدوجہد کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ظالم حکمرانوں کا مقابلہ ہر سطح پر کریں گے، جھوٹ کے بل بوتے پر حکمران بچ نہیں سکیں گے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ شہداء ماڈل ٹائون کے ورثاء کو انصاف دلا کر رہیں گے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved