آج کی سب سے بڑی خبر پاک فوج جلال میں آگئی ۔۔ امریکی طیاروں کو مار گرانے کا حکم دیدیا گیا ۔۔ پوری دنیا ششدر
  7  دسمبر‬‮  2017     |     پاکستان

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ائیر چیف مارشل سہیل امان نے پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے امریکی ڈرونز مار گرانے کا حکم دے دیا ۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پی اے ایف کو پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے امریکی سمیت تمام ڈرونز مار گرانے کے احکامات دے دئے گئے ہیں۔ اسلام آباد میں ایک خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کامرہ ائیر بیس پر ہونے والا حملہ پی اے ایف (پاکستان ائیر فورس) کی تاریخ کا بد ترین اور بد قسمت حملہ تھا۔ انہوں نے افغانستان سے ہونے والے حملوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ

پاک فضائیہ نے ملک میں امن کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان میں امن میں خلل ڈالنے والے ہمیشہ ہی ناکام ہوئے ہیں۔ یہاں تک کہ بھارتی جنگجوؤں نے بھی ہماری کامیابیوں کا اعتراف کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کامرہ ائیر بیس پر حملے کے بعد ہم نے نہ صرف پاک فضائیہ کو مضبوط کیا بلکہ ہم نے قوم کو خود مختاری کی جانب بھی گامزن کیا۔ ائیر چیف مارشل کا کہنا تھا کہ پاکستان اب اپنے جنگی طیارے خود تیار کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس معاملے میں بہت بد قسمت ہیں کہ ہمارے ہمسایہ ممالک ہی ہمیں نقصان پہنچا رہے ہیں۔ بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے اور کامرہ ائیر بیس پر حملے کے پیچھے بھی بھارت کا ہی ہاتھ تھا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
95%
ٹھیک ہے
5%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved