پلیز میری ان سے جان چھڑوا دو، میں تمہیں اس کے بدلےمیں ۔۔۔ پاکستان آنے والی امریکی وزیر دفاع سےنواز شریف نے کیا ڈیل کی ؟ بڑ ا انکشاف ہو گیا
  7  دسمبر‬‮  2017     |     پاکستان

اسلام آباد(ویب ڈیسک)اگلے کچھ گھنٹوں میں دو بڑے سیاستدانوں کے اکاؤنٹس کی امریکہ سے تفصیلات آنے والی ہیں تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ امریکہ کے وزیر دفاع نے پاکستان کے دورے سے واپس جا امریکی وزارت خارجہ کو جو نوٹ بھجوایا ہے اس کے مطابق پاکستان میں آئندہ ماہ نئی حکومت آنے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام یہ نوٹ کر لیں کہ اگلے چند گھنٹوں یا چند دنوں میں پاکستان کے دو بڑے سیاستدانوں کے بنک اکاؤنٹس کی تمام تفصیلات سامنے آنے والی ہیں۔یہ دونوں سیاستدان حکومتوں میں بھی رہے ہیں ان کے بنک اکاؤنٹس سوئٹزرلینڈ یا یورپ میں ہیں، اور ان میں بلین ڈالرز کی ٹرانزیکشن ہوتی رہی ہے، امریکہ ان اکاؤنٹس کو ایکسپوز کرنے لگا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ امریکی وزیر دفاع

جب پاکستان آئے تھے تو میاں نواز شریف نے ان سے درخواست کی تھی کہ میری جان چھڑوا دیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کا پیر کے روز پاکستان آمد سے قبل پاکستان کے حوالے سے بیان دیا۔جیمز میٹس کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ پاکستان کا دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں خطے میں قیام امن اور پاکستان کے اپنے مفاد میں بھی ہیں۔ان کا مزید کہنا ہے کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔دوسری جانب پاکستانی حکام کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان دہشتگردوں کی معاونت نہیں کرتا۔پاکستانی حکام کا مزید کہنا ہیں کہ توقع ہے کہ امریکہ کی پالیسیوں سے بھی ایسے ہی ایکشن کا اظہار ہو گا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
17%
ٹھیک ہے
8%
کوئی رائے نہیں
33%
پسند ںہیں آئی
42%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved