شہباز شریف پرویز مشرف سے بھی زیادہ ظالم انسان ہے۔۔ماڈل ٹائون میں لوگوں کی قاتل پنجاب حکومت ہے ۔۔جاوید ہاشمی کا ایسا بیان کہ مسلم لیگ (ن) کو ای
  7  دسمبر‬‮  2017     |     پاکستان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) جاوید ہاشمی نے نجی ٹی وی پر انٹرویو کے دوران شہباز شریف کو شدید تنقید کانشانہ بنا ڈالا ۔ نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز پر اینکر کامران شاہد ۓسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی بقا کےلئے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ کھڑا ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔انھوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے بارے میں یہ نہیں کہاجاسکتا کہ یہاں سب کچھ اچھا ہے لیکن جمہوریت کی بقا کےلئے ان کا ساتھ دینے کےلئے تیار ہوں

۔انھوںنے شہباز شریف کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے مجھ پر پرویز مشرف سے بھی زیادہ ظلم کیے ہیں ۔ ان سے مجھے بہت سے گلے شکوے ہیں۔ لیکن میں نے جمہوریت کی خاطر ان اختلافات کو بھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انھوںنے بتایا کہ انھوںنے نوازشریف سے ملاقات کے دوران بھی شہباز شریف کے مظالم کا بھی ذکر کیا ہے ۔لیکن ان کا نام نہیں لیا۔ سانحہ ماڈل ٹائون کے بارے میں بات کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ اس واقعے کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved