چائنیز رائس، کڑاہی، کباب، گاجر کا حلوہ۔۔۔۔۔ پیپلزپارٹی تھر کے بھوک سے مرتے بچوں کے بعد ماڈل ٹائون کے شہیدوں کابھی مذاق اڑانے لگی
  7  دسمبر‬‮  2017     |     پاکستان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری اس وقت سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری سے عوامی تحریک سیکرٹریٹ میںملاقات کررہے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق آصف علی زرداری کے ہمرا ہ خورشید شاہ ، قمر زمان کائرہ اور چودھری منظور حسین بھی ملاقات میں شریک ہیں جبکہ عوامی تحریک کے رہنما میں خرم نواز گنڈا پور اور ڈاکٹر

طاہر القادری کے صاحبزادے بھی ملاقات میں موجود ہیں۔ نجی چینل کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ جب آصف زرداری پی پی رہنمائوں کے ہمراہ عوامی تحریک سیکرٹریٹ پہنچے تو ان کی خاطر تواضع پر تکلف کھانوں سے کی گئی ۔ سابق صدر کو کھانے میں چائنیز رائس، کڑاہی، سیخ کباب اور گاجر کا حلوہ پیش کیا گیا۔واضح رہے کہ سانحہ ماڈل ٹائون پر جسٹس باقر نجفی کمیشن کی جوڈیشل رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد پیپلزپارٹی کے قائدین آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کےلئے ڈاکٹر طاہر القادری کے پاس ملاقات کےلئے پہنچے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved