معصوم زینب کیساتھ کیاہوا ، بھائی نے اہم حقائق سے پردہ چاک کردیا
  11  جنوری‬‮  2018     |     پاکستان

قصور(نیوز ڈیسک)معصوم زینب کیساتھ کیاہوا ، بھائی نے اہم حقائق سے پردہ چاک کردیا تفصیلات کے مطابق قصور میں پیش آنے والے اندوہناک واقعے نے ضمیر انسانیت کا سر شرم سے جھکا دیا۔مقتولہ زینب کے ساتھ کیا ہوا،بھائی نے اہم حقائق سے پردہ اٹھا دیا

۔مقتولہ کے بھائی ابوزر نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ بچی دو گھر چھوڑ کے ساتھ والے گھر میں گئی تھی اور اسی اثنا میں اسے غائب کر دیا گیا۔ہمیں دو گھنٹے بعد احساس ہوا تو پولیس کو بلایا۔پولیس آئی تو ضرور مگر فارمیلیٹی پوری کر کے چلی گئی ۔پولیس کی نا اہلی کی انتہا یہ ہے کہ ابھی تک ویڈیو کلئیر نہیں کروا سکی۔زینب کی بہن نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ زینب ہمیشہ اپنے کزن کے ساتھ جاتی تھی دونوں بہن بھائی ساتھ جاتے تھے ۔زینب کی بہن کا مزید کہنا تھا کہ ہم سنتے تھے کہ آس پاس ایسے واقعات ہوتے ہیں لیکن ہمارے وہم گمان میں بھی نہ تھا کہ ہمارے علاقے میں ایسا واقعہ ہو سکتا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
29%
ٹھیک ہے
14%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
57%


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved