جمعہ‬‮   19   جنوری‬‮   2018
ویڈیو میں زینب ساتھ دکھائی دینے والا شخص کون تھا؟؟مقتولہ کے چچا نے چونکا دینے والا بیان دے ڈالا
  11  جنوری‬‮  2018     |     پاکستان

قصور (مانیٹرنگ ڈیسک)قصور کے دل دہلا دینے والے واقعے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر گردش کرتی دکھائی دے رہی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص زینب کا ہاتھ پکڑے اسے ساتھ لےکر جا رہا ہے۔ تاہم اس فوٹیج سے بھی اس مشتبہ شخص کی شناخت نہیں کی جا سکی۔ پنجاب کے وزیر قانون اور پولیس حکام کا یہی موقف تھا کہ

زینب سے زیادتی اور اس کے قتل کا مرتکب شخص اس کا کوئی قریبی رشتہ دار ہے ۔تاہم زینب کے چچا مدثر نے فوٹیج میں دکھائی دینے والے شخص کو پہچاننے سے انکار کر دیا ہے۔انھوںنے کہا کہ وہ اس شخص کو نہیں پہنچاتے اور اس کے حلیہ سے ان کے کسی بھی رشتہ دار کی مشابہت نہیں ہے۔ مدثر کے مطابق جس روز زینب غائب ہوئی اس شام بھی روز کی طرح زینب اور عثمان خالہ کے گھر کیلئے نکلے ٗزینب پہلے نکلی جس کے پیچھے عثمان نکلا لیکن جب عثمان وہاں پہنچا تو دیکھا کہ زینب اپنی خالہ کے گھر نہیں پہنچی تھی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
33%
ٹھیک ہے
16%
کوئی رائے نہیں
31%
پسند ںہیں آئی
20%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved