سی سی ٹی وی میں موجود شخص کون ؟ زینب کے چچا کی گفتگو نے سب کو حیران کردیا
  12  جنوری‬‮  2018     |     پاکستان

قصور (نیوز ڈیسک)قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 7 سالہ زینب کے چچا نے بتایا ہے کہ زینب اپنی خالہ کے گھر روزانہ قرآن پاک پڑھنے جاتی تھی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے زینب کے چچا مدثر نے بتایا کہ زینب ان کے 7 سالہ بیٹے عثمان کے ساتھ ہر روز اپنی خالہ کے گھر قرآن پاک

پڑھنے جاتی تھی۔انہوں نے بتایا کہ دونوں بچے اکثر ریس لگاتے ہوئے وہاں جایا کرتے تھے اور ایک دوسرے سے پہلے پہنچنے کی کوشش کرتے تھے۔مدثر کے مطابق جس روز زینب غائب ہوئی اس شام بھی روز کی طرح زینب اور عثمان خالہ کے گھر کیلئے نکلے ،ْزینب پہلے نکلی جس کے پیچھے عثمان نکلا لیکن جب عثمان وہاں پہنچا تو دیکھا کہ زینب اپنی خالہ کے گھر نہیں پہنچی تھی۔واقعہ سے متعلق سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھائی دینے والے شخص کے حوالے سے مدثر نے بتایا کہ وہ اس شخص کو نہیں پہچانتے۔انہوں نے کہا کہ ویڈیو میں ایسا دکھائی دے رہا ہے کہ مشتبہ شخص نے زبردستی بچی کا ہاتھ پکڑا ہوا ہے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
57%
ٹھیک ہے
17%
کوئی رائے نہیں
13%
پسند ںہیں آئی
13%


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved