قصور میں بچوں کیساتھ زیادتی کرنیوالے ملزمان بری
  12  جنوری‬‮  2018     |     پاکستان

لاہور (نیوز ڈیسک)زینب قتل کیس میں پولیس کی کارکردگی کسی سے چھپی ہوئی نہیں تاہم قصور کے نواحی گاؤں گنڈا سنگھ میں سینکڑوں بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے مرکزی ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت نمبر 4نے قصور ویڈیو اسکینڈل کیس میں ملزمان

سلیم شیرازی ،تنزیل الرحمن ،نسیم عامر ،علیم آصف ،وسیم عابد اور نسیم شہزاد کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم جاری کیا ہے ۔تمام ملزمان بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے کے بعد ان کی ویڈیو بنا کر بیرون ممالک بھیجتے تھے ۔جبکہ ان ملزمان میں سلیم اختر شیرازی ،تنزیل الرحمن اور عتیق الرحمن کو آج رہا کر دیا جائے گا ۔ تمام ملزمان کے خلاف تھانہ گنڈا سنگھ میں مقدمہ درج تھا ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved