زبان دانتوں میں دبی ہوئی۔۔گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی اور نازک حصوں پر۔۔۔۔قصور کی بے قصور زینب کو سفاک قاتل نے کس بے دردی سے مارا؟؟؟پوسٹمارٹم رپور
  12  جنوری‬‮  2018     |     پاکستان

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان کی فضا پہلے ہی ننھی زینب سے زیادتی اور اس کے قتل کی وجہ سے غم زدہ تھی اب یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ننھی کلی کو اس درندے نے کس حیوانیت کے ساتھ مسلا۔پنجاب کے علاقے قصور میں 7سالہ معصوم زینب کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کر دی گئی ہے ،رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ زینب کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد تشدد کا بری طرح سے نشانہ بنایا گیا ہے ۔ قصور کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر میں ہسپتال کے ایم ایل او نے بتایا کہ زینب کی موت گلا دبانے سے ہوئی اس کے بعد جسم کے نازک حصوں پر بھی نشانات تھے اس بات کے بھی شواہد ملے ہیں

کہ زینب کے بری طرح سے زیادتی کی گئی ہے ۔ زینب کی زبان بھی بری طرح متاثر تھی اور زینب کی زبان اس کے دانتوں کے نیچے دبی ہوئی تھی جبکہ زینب کے گردن کی ہڈی بھی ٹوٹی ہوئی پائی گئی ہے ۔ایم ایل او نے مزید بتایا کہ منگل سے پہلے زینب کی موت 2سے 3دن پہلے ہو چکی تھی ۔زینب 4جنوری کوگھر سے لاپتہ ہوئی اس سے شبہ ہو رہا ہے کہ اغواکاروں نے 2سے3روز تک زینب کو اپنے پاس رکھا ۔ایم ایل او نے بتایا کہ زینب کے جسم سے مزید شواہد بھی ملے ہیں جن کو لاہور بھیجوا دیا گیا


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
50%
کوئی رائے نہیں
50%
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved