پورے پاکستان میں چھٹی کا اعلان
  12  جنوری‬‮  2018     |     پاکستان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی حکومت نے 5 فروری کویوم یکجہتی کشمیرپرعام تعطیل کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھرمیں یوم یکجہتی کشمیر بھر پور طریقے سے منایا جائے گام،تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے ۔وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ہرسال کی طرح اس سال بھی ملک بھرمیں 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھر پور طریقے سے منایا جائے گا۔ اس روزملک بھرمیں عام تعطیل ہوگی اور تمام سرکاری، نیم سرکاری

اور نجی ادارےبند رہیں گے۔ہرسال کی طرح ملک بھر میں کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کے لئے صبح 10 بجے ایک منٹ کے لئے خاموشی اختیار کی جائے گی، آزاد کشمیرمیں کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لیے انسانی ہاتھوں کی زنجیربنائی جائے گی۔ اس کے علاوہ تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیوں، مذاکروں اورکانفرنسس کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مسئلہ کشمیر کی اہمیت اورکشمیریوں کے حق خود ارادیت کی غرض و غایت اوربھارتی قابض فوج کے نہتے عوام پر ظلم وستم پر روشنی ڈالی جائے گی۔‎


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved