ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج بھی سرد اور خشک رہے گا
  13  جنوری‬‮  2018     |     پاکستان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اتوار کو گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری جبکہ بالائی سندھ و میدانی پنجاب میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج بھی سرد اور خشک رہے گا تاہم اتوار کو گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر

برفباری جبکہ بالائی سندھ و میدانی پنجاب میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔راولپنڈی اسلام آباد میں آج کم سے کم درجہ حرارت 7 جبکہ زیادہ سے زیادہ 21 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، کوئٹہ سمیت ملک کے شمالی علاقوں میں بھی موسم شدید سرد، پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اتوار کو گلگت بلتستان میں بعض مقامات پرہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔گزشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت سکردو، استور، گلگت، گوپس، ہنزہ میں منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ قلات، کالام، زیارت منفی 06، کوئٹہ، دیر، بگروٹ منفی 05، پارچنار منفی 03، مالم جبہ، راولاکوٹ، دالبندین منفی 02، چترال، مری، میر کھانی اور لوئر دیرمیں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved