قاتل کا ڈی این اے پکڑا گیا ، ملزم کون نکلا؟ اہل علاقہ ششدر
  13  جنوری‬‮  2018     |     پاکستان

قصور (نیو زڈیسک )معصوم زینب قتل کیس میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق زینب قتل کیس میں ملوث ملزم سے متعلق اہم پیشرفت ہوئی ہے یہ ملزم کوئی اور نہیں بلکہ سریل کلر نکلا ، ملزم کا ڈی این اے قصور میں ماضی میںہونے والے سے میچ کر گیا ۔ زینب کے قتل اور ماضی کے دیگر واقعات میں ایک ہی قاتل کے ملوث ہونے کا انکشاف ہے۔

کیس میں ڈی این اے مبینہ قاتل سے میچ کر گیا۔ماضی میں ہونےوالے 6 واقعات میں بھی ڈی این اے ایک ہی ملزم تھا جس سے امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ زینب کا قتل ماضی کے واقعات کا ہی ایک تسلسل ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان نے بھی اپنے بیان میں کہا تھا کہ ملزم کوئی سیریل کلر معلوم ہوتا ہے۔تاہم ابھی تک پولیس کی جانب سے کوئی ملزم کے پکڑے جانے سے متعلق کوئی کامیابی نہیں ملی ہے جبکہ نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او نے کہا ہے کہ ہمیں قاتل کو پکڑنے کیلئے پوری فورس لگانی پڑی تو لگا دیں گے لیکن ملزم کو کسی حالت میں بھاگنے نہیں دیں گے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
57%
ٹھیک ہے
14%
کوئی رائے نہیں
8%
پسند ںہیں آئی
21%


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved