نوازشریف اور مریم نواز جب زینب کے والدین سے ملنے قصور پہنچے تو بچی کے والد نے کیا کہہ کر ملنے سےانکار کر دیا؟
  13  جنوری‬‮  2018     |     پاکستان

قصور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم میا ں نوازشریف اور ان کی بیٹی مریم نواز زیادتی کے بعد قتل ہونے والی زینب کے اہل خانہ سے تعزیت کے لئے قصور روانہ ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے بعد نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز زینب کے غم زدہ خاندان سے ملاقات اور تعزیت کے لئے جاتی امرا سے قصور روانہ ہو گئے ہیں۔ تاہم زینب کے

والد محمد امین نے نوازشریف اور مریم نواز سے ملنے سے انکار کر دیا ہے۔ زینب کے والد نے موقف اختیار کیا کہ میری بچی کو انصاف دیا جائے ، جب تک میری بچی کو انصاف نہیں ملے گا میں سابق وزیر اعظم سے ملاقات نہیں کروں گا۔ زینب کے والد نے اپنے اوپر دباؤ ڈالے جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved