کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے ۔۔ زینب قتل کیس میں اہم ترین پیش رفت ۔۔ شہباز شریف اہم ترین اعلان کر دیا
  13  جنوری‬‮  2018     |     پاکستان

لاہور : سانحہ قصور کے بعد وزیر اعلٰی شہباز شریف نے صوبے بھر میں بچوں کی حفاظت اور انہیں درندگی سے بچانے کے لیے خصوصی کمیٹی بنانے کا اعلان کر دیا۔ ذرائع کے مطابق سانحہ قصور انسانیت کو جھنجوڑ کر رکھ دیا، وزیراعلیٰ پنجاب نےبچوں کےتحفظ کیلئےخصوصی کمیٹی قائم کردی ہے، یہ خصوصی کمیٹی وزیر قانون کی سربراہی میں کام کرے گی۔ کمیٹی قوانین پر عمل درآمد کے ساتھ ساتھ سکولوں میں بچوں کے حوالے سے خصوصی سلیبس بھی متعارف کروائے گی جبکہ بچوں کو جنسی تشدد سے آگاہی کے حوالے سے ماہرین تعلیم ، علماء ، ماہرین نفسیات اور این جی اوز کے نمائندگان سے بھی آراء لی جائیں گی۔

کمیٹی روازنہ کی بنیادوں پر اپنے اجلاس طلب کرے گی، پہلےاجلاس میں پولیس افسران،علما،ماہرتعلیم شرکت کرینگے۔ واضح رہے قصور میں 7 سالہ زینب کو پانچ روز پہلے اغوا کیا گیا تھا، جس کے بعد سفاک درندوں نے بچی کو زیادتی نشانہ بنا کر قتل کرکے لاش کچرے میں پھینک دی تھی۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے قصور میں آٹھ سال کی بچی کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کاحکم دیتے ہوئے ، آئی جی کوجائےوقوعہ پرپہنچنے کی ہدایت کی تھی۔ خیال رہے کہ زینب کے قتل کو چار روز گزر گئے لیکن قاتل کا سراغ نہ مل سکا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
57%
ٹھیک ہے
14%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
29%


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved