عہدہ چھوڑنے کو تیار ہوں لیکن۔۔۔۔اے ڈی خواجہ نے دھماکے داراعلان کردیا
  13  جنوری‬‮  2018     |     پاکستان

کراچی(ویب ڈیسک)آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ نے کہا ہے کہ اگر انہیں احکامات ملے تو وہ عہدہ چھوڑنے کو تیار ہیں۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ عدالت عظمیٰ نے حکم دیا ہے کہ وی وی آئی پی مومنٹ کے دوران ٹریفک قوانین پر عمل کیا جائے، اس کے علاوہ مستقل رکاوٹیں بھی ہٹانے کا حکم دیا گیا ہے،

ہماری کوشش ہوگی کے شہریوں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔ صوبے میں نئے آئی جی کی تعیناتی سے متعلق اے ڈی خواجہ نے کہا کہ وہ سرکاری ملازم ہیں، اگر انہیں احکامات ملیں گے تو اپنا عہدہ چھوڑنے کو تیار ہیں۔ سندھ حکومت اے ڈی خواجہ کو ہٹانے کے لیے 3 مرتبہ کوششیں کرچکی ہے تاہم اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن اب وفاق نے ان کی جگہ عبدالمجید دستی کو نیا آئی جی سندھ بنانے کی منظوری دے دی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
43%
ٹھیک ہے
29%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
29%


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved