ریلوے ٹریک دھماکہ ، تحریب کاری کی ایک اور کوشش ناکام :نصیر آباد
  16  جنوری‬‮  2018     |     پاکستان

کوئٹہ (نیوز ڈیسک )بلوچستان کے علاقے نصیر آباد میں تحریب کاری کی ایک اور کوشش سامنے آئی ہے۔ڈیرہ مراد جمالی ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک پر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی۔

ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس جب ڈیرہ مرادجمالی ریلوے اسٹیشن کے قریب پہنچی تو ریلوے ٹریک کے نیچے رکھا گیا دھماکہ خیز مواد زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔دھماکہ ہوا تو ٹرین کا انجن دھماکے کے مقام سے گزر چکا تھا تاہم ڈرائیور نے بریک لگا کر ٹرین کو روک لیاجبکہ دھماکے سے ریلوے ٹریک کا ایک فٹ حصہ متاثر ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved