خواتین پولیو ورکرز پر فائرنگ کر دی گئی،،کئی ہلاکتیں ،،،انتہائی تشویشناک خبر
  18  جنوری‬‮  2018     |     پاکستان

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ کے علاقے شال کوٹ میں انسداد پولیوٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے علاقے شالکوٹ میں انسداد پولیو مہم کی ٹیم بچوں کی ویکسی نیشن میں مصروف تھی کہ اسی اثنا میں نامعلوم افراد ان پر فائرنگ کرکے فرارہوگئے۔ جس کے نتیجے میں

ایک ورکر خاتون موقع پرجاں بحق جب کہ دوسری زخمی ہوگئی، زخمی خاتون کو فوری طور پراسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ فائرنگ کے بعد شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جب کہ متعدد علاقوں میں انسداد پولیو مہم معطل ہوگئی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
100%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved