جس نے Phd کی تعلیم حاصل کرنی ہے ،وہ عمران خان سے رابطہ کرے کیونکہ۔۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا ایسا بیان کہ اپنی قیادت کو بھی سرپرائز دے ڈالا
  30  جنوری‬‮  2018     |     پاکستان

نوشہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر امیر مقام نے کہا ہے کہ کوئی یو ٹرن میں پی ایچ ڈی کرنا چاہتا ہیں تو وہ عمران خان سے رابطہ کریں جب پارلیمنٹ کا اجلاس بلایا جاتا ہے تو عمران خان دھرنوں اور جلسوں میں مصروف رہتا ہیں عجیب کشکمش صورتحال سے ملک دوچار عمران خان دوسروں پر وار کرتے ہے عمران خان نے مودی کے دوست ہونے کا ثبوت دے عمران خان کی قسمت میں شادی کی انگوٹھیاں لکھی ہوئی قصور میں واقعہ ہوتا ہے تو عمران کہتے ہے شہباز شریف استعفی دیں خیبر پختونخوا والے سوال کرتے ہے ڈیرہ اسماعیل خان کی شریفہ بی بی کے ساتھ جو ہوا اس پر وزیر اعلی نے زحمت تک نہیں کی کہ شریفہ بی بی کے گھر جاتے عمران خان طاہر القادری اور زرداری کے ساتھ کنٹینروں پر مصروف ہے آج تک مردان واقعے کے مجرم کو نہیں پکڑا گیا جس پارلمنٹ کے عمران خان رکن ہے اسی پارلمنٹ پر عمران خان لعنت بیجھتے ہے مخا لفین کہتے ہے نوشہرہ میں مسلم لیگ کمزور ہوئی ہیمیں کہتا ہوں نوشہرہ میں مسلم لیگ ن میں دس فیصد اضافہ ہوا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں 4 فروری کو پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف کے عظیم الشان جلسے عام کو کامیاب بنانے کی تیاریوں کے سلسلے میں نوخار ہائوس میں منعقدہ پارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکٹری اختیار ولی خان ، ضلعی جنرل سیکریٹری مشیعت الرحمان ، ضلعی صدر حمزہ خان ، سینئیر ضلعی نائب صد ر محمد شہزاد امین ، صدر پی کے 16 زبیر خان نے بھی خطاب کیا اس موقع پر وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے مزید کہا کہ آج نوشہرہ میں ورکرز کنونشن نے عوام کی بڑی

تعداد نے شرکت کرکے ثابت کر دیا کہصوبہ خیبر پختون خواہ میں تعلیمی ایمرجنسی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔وزیر اعلی خیبر پختون خواہ نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ لیاتعلیمی لحاظ سے سکول کے نظام درہم برہم ہے۔سرکاری سکولوں کی بلڈنگ تباہی کا شکار ہیں کپتان صبح ایک بات اور شام کو دوسری بات کرتے ہے کپتان ایک طرف پارلمنٹ پر لعنت بیجھتے ہے دوسری جانب پارلمنٹ سے تنخواہ لیتے ہے۔صحت کے حوالے سے امیر مقام نے کہا کہ وزیر اعلی پرویز خٹک پہلے اپنے صحت کا سوچے بعد میں عوام کا۔ہسپتالوں میں زائدالمعیاد دوائیاں اور زنگ آلود سامان پڑا ہے ۔انشاء اللہ 2018 کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کامیاب ہوگی اور صوبہ خیبر پختون خواہ کے اس وزیر اعلی سے پائی پائی کا حساب لیا جائے گا۔ امیر مقام نے آصف علی زرداری پر بھی تنقید کے باؤنسر مارے۔امیر مقام نے کہا کہ زرداری صاحب آپ تو ماڈل ٹاؤن کے شہداء کا حساب مانگنے لاہور آتے ہو پر آپ کے صوبے سندھ میں نقیب اللہ محسود کا انصاف کون کریگا۔راؤانوار کو اپ نے صوبہ سندھ میں کھلی اجازت دی تھی اب اپ سے پوچھتا ہو زرداری آپ کب تک نقیب اللہ محسود کو انصاف فراہم کروگے زرداری ماڈل ٹاون کا انصاف تو مانگ رہا ہے نقیب اللہ محسود کے لیے بھی انصاف مانگنا چاہِے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved