عاصمہ قتل کیس میں اب تک کی سب سے بڑی کامیابی۔۔گرفتار کر لئے جانے کی خبریں
  31  جنوری‬‮  2018     |     پاکستان

کوہاٹ (مانیٹرنگ ڈیسک )پولیس نے عاصمہ قتل کیس میں نامزد ملزم صادق اللہ آفریدی کو گرفتارکرلیا ۔ کوہاٹ میں میڈیکل کی طالبہ عاصمہ قتل کیس میں نامزد ملزم صادق اللہ آفریدی کو گرفتار کرلیا گیا ۔ نامزد ملزم صادق اللہ آفریدی ملزم مجاہد آفریدی کا بھائی ہے۔ کوہاٹ پولیس کا کہنا ہے

کہ جب مجاہد نے عاصمہ پر فائرنگ کی اس وقت صادق بھی اس کے ساتھ ہی تھا۔ ملزم کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جب کہ مرکزی ملزم مجاہد کے بھائی صادق اللہ سے تفتیش جاری ہے۔ دوسری جانب مجاہد آفریدی سعودی عرب فرار ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ ایبٹ آباد کی طالبہ عاصمہ بی بی چھٹیوں پر کوہاٹ آئی ہوئی تھیں اوراسے گھر کے باہر پہلے سے گھات لگائے ملزم نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved