سلنڈر دھماکا، 4 افراد زخمی :پشاور
  1  فروری‬‮  2018     |     پاکستان

پشاور(نیوز ڈیسک ) میں یکہ توت کے مقام پر سلنڈر دھماکے سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق گیس لیکج کے باعث دھماکا وزیر باغ کے علاقے شریف آباد میں پیش آیا ہے۔

زخمیوں کے اہل خانہ کے مطابق وہ صبح نماز کے لئے اٹھے اور جیسے ہی ہیٹر آن کرنے کے لئے دیا سلائی جلائی تو زوردار دھماکا ہوگیا، جس کے باعث 4 افراد جھلس گئے، جھلسنے والوں میں 2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔متاثرہ افراد کو طبی امداد کے لئے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، دھماکے سے مکان کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved