میر ہزار خان بجارانی نے پہلے اپنی اہلیہ کیساتھ کیا کام کیا اور پھر خود کو گولی مار لی ؟ انکشاف نے کھلبلی مچا دی ۔۔ کیس کا رخ تبدیل ہو گیا
  2  فروری‬‮  2018     |     پاکستان

سندھ کے وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما میر ہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ کی پراسرار موت کی ابتدائی تفصیلات جاری کردی گئیں۔ ڈان نیوز کو حاصل ہونے والی پولیس کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کی کاپی کے مطابق میر ہزار خان بجارانی نے پہلے اپنی اہلیہ فریحہ رزاق کو مارا اور پھر خود کشی کرلی۔ پولیس تفصیلات کے مطابق اس واقعے کے بعد 6 افراد سے تفتیش کی گئی، جس میں 2 پولیس گارڈز اور 4 گھریلو ملازمین شامل تھے۔ پولیس تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ میاں اور بیوی میں کچھ دنوں سے کسی معاملے پر تنازعات چل رہے تھے۔ پولیس تفصیلات میں بتایا گیا کہ 2 بج کر 30 منٹ پر درخشاں پولیس کو واقعہ کی اطلاع ملی، جس میں کہا گیا کہ صوبائی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی میر ہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ کی لاشیں پڑی ہیں۔ پولیس جب ہاؤس نمبر 36 پر پہنچی تو گھر کا کمرہ اندر سے بند تھا جبکہ دروازے کو ان کے بیٹے اور ملازمین نے توڑا اور وہ اندر داخل ہوئے۔ ڈی آئی جی جنوبی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق جب دروازہ توڑا گیا تو پہلے فلور پر اسٹڈی روم کے داخلی راستے پر فریحہ رزاق جبکہ اسی کمرے میں میر ہزار خان بجارانی کی لاش صوفے پر پڑیں ہوئی تھی۔ پولیس کے مطابق جائے وقوع سے 30 بور پستول کے 4 خالی خول، 3 مس فائر کی گئی گولیاں اور 2 گولیاں ملی ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ

تحقیقات اور فرانزک ٹیم نے تمام شواہد اکھٹے کیے جبکہ خالی خول، فنگر پرنٹس اور خون کے نمونے بھی فرانزک کے لیے بجوادیئے ہیں۔پولیس کے مطابق کرائم سین کو دیکھ کر لگا کہ دونوں کو گولیاں ماری گئی ہیں، تاہم ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کے صوبائی وزیر کو ایک گولی لگی، جو دائیں جانب سے داخل ہوئی اور بائیں جانب سے نکل گئی جبکہ فریحہ رزاق کو تین گولیاں لگیں، جس میں ایک گولی سر میں لگی جو بائیں جانب سے گھس کر دائیں کان سے نکلی جبکہ 2 گولیاں فریحہ رزاق کے پیٹ پر لگیں۔ پولیس کا کہنا تھا کہ کرائم سین مکمل طور پر محفوظ ہے اور گھر میں موجود ڈی وی آر اور سی سی ٹی وی فوٹیج ایکزیمینیشن کے لیے بھیج دی گئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز سندھ کے وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی میر ہزار خان بجارانی اہلیہ سمیت اپنی رہائش گاہ میں مردہ حالت میں پائے گئے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved