سینئر سیاستدان نے مسلم لیگ (ن) چھوڑتے ہی نوازشریف پر کون سے الزامات لگا ڈالے؟؟حیران کن خبر
  2  فروری‬‮  2018     |     پاکستان

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کے ترجمان جان اچکزئی نے دعوی کیا ہے کہ افغانستان سے دہشتگردوں کا ایک گروہ بلوچستان میں دہشتگردی کیلئے تیار ہوگیا ہے جو جلد بلوچستان پہنچے گا اور یہاں پر سیکورٹی کے حالات خراب کرے گا ۔انہوں نے یہ بات جمعرات کے روز کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) کے وزیراعلی کے تبدیلی کے ذمہ دار صوبائی قیادت اور مرکزی صدر میاں محمد نواز شریف ہے انکو بروقت اطلاع دے دی گئی تھی کہ صوبے میں تبدیلی آنیوالی ہے مگر انہوںنے کوئی توجہ نہیں دی ۔

انہوں نے کہاکہ میں نے مسلم لیگ (ن) کی بنیادی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے میرا فیل الحال کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں مجھ کو مختلف سیاسی جماعتوں سے دعوت ملی ہے تاہم میں صلاح ومشورے کے بعد جلد اسکا اعلان کرونگا ۔انہوں نے کہاکہ میں زیادہ تر اسلام آباد میں رہا اور مجھے معلوم ہے کہ بہت سی این جی اوز بلوچستان میں مختلف منصوبوں پر کام کرنا چاہتی تھی مگر سابقہ صوبائی حکومت نے کوئی دلچسپی نہیں لی جن میں میں بھی ذمہد ارہوں انہوںنے سینیٹر نہال ہاشمی کو اداروں پر تنقید کرنے کے جرم میں جو سزا ہوئی ہے کہاکہ ایک منتخب سینیٹر کو اداروں کے بارے میں سوچ سمجھ کر بولنا چاہیے تھا ۔انہوں نے کہاکہ سینیٹ کے الیکشن بروقت ہورہے ہیں اور یہ خوش آئندہے ابھی تک میں نے سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ نہیں کیا ،افغانستان میں دہشتگردوں نے بلوچستان میں دہشتگردی کا منصوبہ بنایا ہے حکومت کو چاہیے کہ بروقت اس کاروائی کو روکے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
40%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
20%
پسند ںہیں آئی
40%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved