کروڑوں روپے کی کرپشن کرنے والا ملزم ایسے مسکراتا ہوا عدالت سے چلا گیا جیسے مکھن سے بال نکل جاتا ہے۔نیب حکام دیکھتے ہی رہ گئے
  2  فروری‬‮  2018     |     پاکستان

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ ہائیکورٹ نے احتساب عدالت سے 40 ملین روپے کرپشن ریفرنس میں سزا یافتہ ایک مجرم کی ضمانت 2 لاکھ روپے کے عوض منظور کرلی۔جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ میں احتساب عدالت سے 40 ملین روپے کرپشن ریفرنس میں سزا یافتہ مجرم مکرم کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی. عدالت نے نجی بینک کے ملازم مکرم عالم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے انہیں 2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا.مجرم

کو ضمانت دینے پر نیب پراسیکیوٹر نے اعتراض اٹھاتے ہوئے موقف اپنایا کہ احتساب عدالت نے مجرم کو ریفرنس میں 5 سال قید کی سزا سنائی تھی جو پوری نہیں ہوئی لہذا مجرم کو ضمانت نہ دی جائے. عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کے اعتراض کو مسترد کرتے ہوئے ریماکس دیے کہ مجرم اپنی سزا کے ڈھائی سال گزار چکا ہے لہذا انہیں ٹیکنکل بنیادوں پر ضمانت مل سکتی ہے. واضح رہے کہ مجرم مکرم عالم نے 40 ملین روپے سے زائد جعلی گاڑیوں کے لیز دستاویزات میں خردبرد کی تھی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved