گنے کے پتے پر خون کا ایک قطرہ ۔۔ کےپی کے پولیس نے کس حیران کن طریقے سے اسما کے قاتل کا پتہ نکالا ؟ دنیا دنگ رہ گئی
  7  فروری‬‮  2018     |     پاکستان

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی جی خیبرپختونخوا صلاح الدین محسود نے مردان میں 4سال بچی اسماء کے قتل کیس کو حل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی صلاح الدین محسود نے کہا کہ مردان میں 25روز قبل بچی اسماء کا قتل ہوا ۔پولیس کو 4سال کی بچی کے قتل کا دکھ ہے۔ہم نے 25یوم میں کیس حل کر لیا ہے ۔کیس کی تفصیلات بتا تے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ورثاء کو کسی پر شک نہیں تھا۔ ہمیں25روز پہلے گنے کے کھیت میں ایک بچی کی لاش ملی۔ 25کنال پر پھیلے کرائم سین پر نہ کوئی عینی شاہد تھا نہ کوئی سی سی ٹی وی ۔ کئی کنال پر پھیلے گنے کے کھیت میں گنے کے ایک پتے پر ایک خون کے قطرے سے حل ہو ا۔ انہوں نے مزید کہا پوری دنیا میں تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی تفصیلات بتائی جاتی ہیں۔حساس کیسز پر

پولیس تیزی سے کام کرتی ہے۔کے پی پولیس نہ صرف خیبرپختونخوا بلکہ آپ کی اپنی پولیس ہے یہ پاکستان کی پولیس بھی ہے ۔ آئی جی خیبرپختونخوا صلاح الدین محسود نے مزید کہا کہ میں مقتولہ اسماء کے اہل خانہ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے اول روز سے خیبرپختونخوا پولیس پر اعتماد کا اظہار کیا ۔ ان کا اعتماد ہمارے اُوپر اخلاقی بوجھ تھا ۔ کوہاٹ کی عاصمہ رانی کیس میں بھی مقتولہ کے اہلخانہ نے ہم پر اعتماد کا اظہار کیا۔ جو ہم پر قرض ہے۔ عاصمہ رانی کیس میں 2 ملزمان گرفتار ہو گئے ہیں 2آلہ قتل برآمد ہو گئے ہیں جو گاڑی ملزم کو اسلام آباد پہنچانے میں استعمال ہوئی وہ بھی برآمد ہو گئی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved