عاصمہ بالکل ٹھیک تھیں مگر پھر اچانک کیا ہوا ؟ عاصمہ جہانگیر کی نرس کے ہولناک انکشافات
  12  فروری‬‮  2018     |     پاکستان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کی پوتی کی نرس نے بتایا کہ میں ان کے گھر آتی جاتی ہوں اور ان کی پوتی کی دیکھ بھال میں ہی کرتی ہوں، نرس نے بتایا کہ عاصمہ جہانگیر بالکل ٹھیک تھیں، وہ سو کر اُٹھیں تو بالکل فریش تھیں ، میں ان کے ساتھ نیچے بیٹھی ہوئی تھی۔ وہ واش روم گئیں تو

واپس آ کر اپنی پوتی کو پیار کیا، اتنے میں ان کو ایک کال آئی۔کال سنتے سنتے ہی اچانک ان کی آنکھیں اُلٹی ہو گئیں جس پر میں نے فوری طور پر ان کو پکڑ لیا اور ان سے پوچھا کہ آپ کو کیا ہو رہا ہے لیکن وہ کچھ بھی نہیں بولیں۔ نرس نے بتایا کہ عاصمہ جہانگیر کا ناشتہ ٹرالی پر لگا ہوا تھا لیکن انہیں اتنی بھی مہلت نہیں ملی کہ وہ ناشتہ ہی کر لیتیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
67%
ٹھیک ہے
33%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved