بدھ‬‮   23   مئی‬‮   2018
لیڈر ہو تو ایسا ۔۔ تاریخ میں پہلی بار تحریک انصاف کے سب سے کم سن لیڈر جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین آج دوران الیکشن (ن) لیگ کے کیمپ میں جا پہن
  12  فروری‬‮  2018     |     پاکستان

لودھراں(مانیترنگ ڈیسک)علی ترین کی ن لیگ کے کیمپ میں چائے پینے اور خوش گپیاں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق آج لودھراں میں این ایے 154کے ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ جاری ہے۔اسی دوران پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے الیکشن لڑنے والے علی ترین ن لیگ کے کیمپ پہنچ گئے۔جہاں انہوں نے کیمپ میں موجود باقی تمام لوگوں کے ساتھ مل کر چائے پی اور خوشگوار ماحول میں باتیں کرتے ہوئے نظر آئے۔ علی ترین اور ن لیگ کے کارکنو ں کے درمیان کافی خوشگوار ماحول دیکھنے کو ملا۔اور علی ترین کے اس انداز کو بھی لوگوں کی طرف سے خواب پسند کیا گیا۔علی ترین کی ن لیگ کے کیمپ میں چائے پینے اور خوش گپیاں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔جس پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ قسم کے تبصرے کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ قومی اسمبلی کی نشست این اے 154 لودھراں پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے،

پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی اور کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ یہ نشست جہانگیر ترین کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی یہاں 10امیدوار میدان میں ہیں۔ضمنی انتخاب میں 4 لاکھ 31 ہزار2 ووٹرز اپنے حق رائے دہی استعمال کریں گے ،ان کے لیے 338 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ پولنگ کا عمل شفاف رکھنے کے لیے پولیس کے 2 ہزار اہلکار اور پاک فوج کے2ہزار سے زائد جوان سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔تحریک انصاف کے علی ترین ،مسلم لیگ (ن) کے سید محمد اقبال شاہ، پیپلز پارٹی کے مرزا محمد علی بیگ اور ملک اظہر سندھیلہ سمیت 10امیدوار مدمقابل ہیں۔تحریک انصاف کے علی ترین اور نون لیگ کے پیر اقبال شاہ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ علی ترین تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کے بیٹے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
80%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
20%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved