لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کی معروف قانون دان عاصمہ جہانگیردل کی تکلیف کے باعث انتقال کر گئیں۔ ان کی عمر 66برس تھی۔ انھوںنے اپنے سوگواران میں دو بیٹیاں اور ایک بیٹا چھوڑا ہے۔ نجی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ عاصمہ جہانگیر کوفوری طور پر دفنایا نہیں جا سکتا ۔ تدفین میں ایک یا دو روز لگ سکتے ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق عاصمہ جہانگیر کے بچے ملک سے باہر ہیں اور ان کی منگل کےروز آمد متوقع ہے۔ان کی پاکستان میں آمد پر عاصمہ جہانگیر کو دفنا یا جائے گا۔ ا ن کی پاکستان واپسی تک عاصمہ جہانگیر کی میت سرد خانے میں رکھی گئی ہے۔