جماعت اسلامی سے منحرف مولانا مودودیؒ کے بیٹے کی امامت میں عاصمہ جہانگیر کی نمازجنازہ ادا ۔۔ عورتوں کی بڑی تعداد جنازے میں شریک
  13  فروری‬‮  2018     |     پاکستان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کی معروف قانون دان و سماجی کارکن عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ آج لاہور میں قذافی سٹیڈیم سے متصل گرائونڈ میں ادا کر دی گئی ہے ۔ نماز جنازہ جماعت اسلامی کے بانی سید ابولاعلیٰ مودودی ؒ کے جماعت اسلامی سے منحرف صاحبزادے سید حیدر فاروق نے پڑھائی ۔ نماز جنازہ میں اہم شخصیات سمیت مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ نماز جنازہ میںسینئر وکلا ، چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی اور سیاستدانوں نے بھی شرکت کی۔

عاصمہ جہانگیر کونماز جنازہ کے بعد لاہور کے کسی قبرستان کے بجائے بیدیاں روڈ پر واقع ان کے فارم ہائوس میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے ۔ عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ کے موقع پر دیکھنے میں آیا ہے کہ نماز جنازہ میں خواتین بھی بڑی تعداد میں موجود تھیں اور انہوں نے عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ بھی مردوں کے شانہ بشانہ ادا کی ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved