دلہا اور دلہن کی شادی کی پہلی ہی رات موت واقع ہو گئی،،انتہائی تشویشناک خبر
  13  فروری‬‮  2018     |     پاکستان

مری (مانیٹرنگ ڈیسک) دو الگ واقعات میں گیس ہیٹر جلاکر سونے والے دلہا دلہن سمیت 7 افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق مری کے علاقے کشمیری بازار موہڑہ عیسوال میں نیا شادی شدہ جوڑا دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگیا۔ شوکت عرف شوکی کی اتوار کی رات ہی شادی ہوئی تھی ٗ پیر کو اس کا ولیمہ تھا اور اس نے نئی زندگی کی شروعات کرنی تھی تاہم ناگہانی موت نے اسے آدبوچا اور نئی زندگی کا آغاز سے پہلے ہی اختتام ہوگیا۔پولیس کے مطابق شدید سردی کی وجہ سے دلہا دلہن گیس ہیٹر جلا کر سوئے تاہمکمرے میں ہوا کا گزر نہ ہونے کی وجہ سے صبح سویرے مردہ حالت میں

پائے گئے۔ صبح گھر والوں نے دروازہ کھٹکھٹایا تو اندر سے کوئی جواب نہ آیا۔ تشویش کا شکار گھر والوں نے دروازہ توڑا تو اندر سے نوبیاہتا جوڑے کی لاشیں ملیں۔ اہل خانہ نے انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق ہوگئی۔ یہ خبر گھر والوں پر قیامت بن کر ٹوٹی۔ المناک موت پر شادی کا گھرانا ماتم کدے میں بدل گیا۔ ولیمے کے روز گھر سے جنازہ اٹھنے پر ہر آنکھ اشک بار دکھائی دی۔ادھر ڈھوک جبر مسیاڑی میں بھی گیس کے باعث دم گھٹنے سے ایک ہی گھرانے کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں 2 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔ ایک ہی دن میں پیش آنے والے دو المناک واقعات پر مری کی فضا سوگوار رہی ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
50%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
50%
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved