اسلام آباد میں حساس ادارے حرکت میں آگئے،، ،،مشکوک جگہوں پر دبنگ کارروائیاں کرکے انتہائی اہم کامیابی حاصل کر لی
  13  فروری‬‮  2018     |     پاکستان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آ باد پو لیس،پا کستا ن رینجر ز اور حسا س اداروں کاتھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا کے علا قہ سیکٹر آئی نا ئن ون ، عیسیٰ نگری اور گر دو نو اح میں سر چ آ پر یشن ، یہ آ پر یشن ایس پی انڈسٹر یل ایر یا کی نگر انی میں کیا گیا ، سر چ آ پر یشن کے دوران پولیس نے تین مشتبہ افراد کو حر است میں لے کر تحقیقا ت شروع کر دیں گئیں،60سے زائد گھروں کو سرچ کیا گیا،80مشکو ک افراد کو موقع پر چیک کیا گیا ،حر است میں لیے گئے مشتبہ افراد سے تحقیقات جا ری ہے ۔

ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ، نجیب الر حمن بگو ی نے کہا کہ اس سر چ آ پر یشن کا مقصد اسلام آبا دمیں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔ انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ا یت کی ہے کہ وہ سر چ آ پر یشن کوجا ری رکھیں چیکنگ کو مو ثر بنا ئیں اور اپنے علا قوں میں پٹر ولنگ کو مزید سخت کر یں ۔ انہوں نے تمام شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں کہیں بھی کوئی مشکوک سرگرمی یا کوئی مشکوک شخص دیکھیں توفوراً اسلام آباد پولیس کو اطلاع دیں۔ انہو ں نے مزید کہا کہ شہریو ں کے تعاون کے بغیر شہر کی سکیورٹی کو بہتر بنانا ممکن نہیں ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved