الیکشن ہارنے کے بعد جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کا بیان سامنے آگیا،مخالفین پر الزام لگانے کے بجائے ایسی بات کہہ دی کہ لودھراں سمیت پاکستا
  13  فروری‬‮  2018     |     پاکستان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لودھراں این اے 154میں ضمنی الیکشن ہارنے کے بعد تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین کے صاحبزادے علی ترین سامنے آگئے ہیں اور انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ووٹرز اور سپورٹرز کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں علی ترین کا کہنا تھا کہ انہوں نے 2015 میں نئے دوست بنانے کا سلسلہ شروع کیا

اور آئندہ سالوں میں مزید دوست بناتے چلے جائیں گے۔ علی ترین کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے اور سب سے زیادہ میں لودھراں کے ان 90 ہزار لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے ووٹ دیا، میں آپ کے پیار اور دوستی کا بہت ممنون ہوں۔اپنے پیغام میں لودھراں سے باہر اپنے ان سپورٹرز کا بھی علی ترین نے شکریہ ادا کیا جو لودھراں کے الیکشن میں ان کو سپورٹ کرنے کیلئے یہاں آئے تھے۔ علی ترین کا کہنا تھا کہ آپ لوگوں کی سپورٹ بہت اہمیت رکھتی ہے اور اس پر میں آپ لوگوں کا شکر گزار ہوں‘۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved