لودھراں الیکشن میں ہارکے اگلے ہی دن عمران خان کوایک اوربڑا دھچکا ، پارٹی کی جان سمجھے جانے والے رہنما نے ساتھ چھوڑدیا، اب کس جماعت میں شامل ہ
  14  فروری‬‮  2018     |     پاکستان

لاہور(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے چودھری ممتازعلی سابق ایم پی اے نے پاکستان مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیارکرلی، چودھری پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ ہم دوستوں کو کبھی نہیں چھوڑتے۔تفصیلات کے مطابق سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ممتاز علی نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی جس کے بعدانہوں نے مسلم لیگ ق میں شمولیت کااعلان کیا۔چوہدری ممتاز پہلے مسلم لیگ ق کے ہی ورکرتھے جوپارٹی کوچھوڑ کر

پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے تھے اب وہ پھرواپس ق لیگ میں شامل ہوگئےہیں۔چوہدری پرویز الٰہی نے اس موقع پرکہاکہ ہم دوستوں کوکبھی نہیں چھوڑتے اپنی پارٹی کے پروگرامز میں ان کوساتھ رکھتے ہیں ان کوعزت ووقاردیتے ہیں۔چوہدری ممتاز نے بھی چوہدری برادران کی قیادت پراعتماد کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ چوہدری برادران محبت کے ایسے رشتے میں باندھ دیتے ہیںکہ رہنما ہوں یاکارکن سب ان کی دل سے عزت کرتے ہیں ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved