پاک چین دوستی کا انمٹ نشان سی پیک دائو پر لگ گیا، بڑے اسلامی عرب ملک نے گوادربندرگاہ کا مقابلہ کرنے کیلئے بھارتی فوج کو اپنی بندرگاہ دیدی
  14  فروری‬‮  2018     |     پاکستان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی بندرگاہ گوادر اور بحر ہند میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ سے خوف کھا کر اور مقابلہ کرنے کیلئے بھارت نے عرب ملک اومان سے انتہائی اہم بندرگاہ دوقم کی رسائی حاصل کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اس وقت عرب ملک اومان کے دورے پر ہیں جس دوران انہوں نے سلطان سید قابوس بن سید السید سے ملاقات کی اور اس موقع پر دونوں کے درمیان فوجی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا ہے

جس میں بھارت کو دوقم بندرگاہتک رسائی بھی دی گئی ہے۔ اخبار کی رپورٹ میں پاکستان کی مقامی ویب سائٹ کےذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس معاہدے کے مطابق بھارتی جہازوں کی مرمت کیلئے دوقم پورٹ اور ڈرائےڈاک کی خدمات بھی بھارت کو حاصل ہونگی۔ دوقم کی بندرگاہ عمان کے جنوب مشرقی ساحل پر واقع ہے دراصل یہ ایران کی بندرگاہ چاہ بہار کے قریب ترین واقع ہے۔ حال ہی میں دوقم بندرگاہ پر بھارت کی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، گزشتہ سال ستمبر میں بھارت نے عرب سمندر کے مغرب میں اپنی آبدوز اسی بندرگاہ پر تعینات کی تھی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
33%
پسند ںہیں آئی
67%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved