زینب کے قاتل نے اپنا گناہ جج کے سامنے دو مرتبہ مان لیا۔۔ اس کام کےلئے چھوٹی بچیوں کو کیوں چنا؟؟یہ بھی بتا دیا
  14  فروری‬‮  2018     |     پاکستان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران علی کا کوٹ لکھپت جیل میں مسلسل دوسرے روزے بھی ٹرائل جاری رہا ،مجموعی طور پر 33گواہان کے بیانات ریکارڈکر لئے گئے جبکہ مزید سماعت آج (بدھ) صبح نو بجے تک کیلئے ملتوی کر دی گئی ۔گزشتہ روز کوٹ لکھپت جیل میں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج سجاد احمد نے زینب قتل کیس کی سماعت کیجس میں مزید گواہان کے بیانات ریکارڈ کئے گئے ۔سماعت کے دوران پراسیکیوٹر جنرل احتشام قادر سمیت دیگر اعلیٰ جوڈیشل افسران بھی موجود تھے۔عدالت نے سماعت آج (بدھ )صبح نو بجے تک کیلئے ملتوی کردی ۔نجی ٹی وی کے مطابق زینب قتل کیس کے ملزم عمران نے اقرار جرم کرلیا ہے۔ سفاک قاتل کا کہنا تھا کہ چھوٹی بچیوں کا انتخاب اس لیے کرتا تھا کہ انہیں بہلا پھسلا

کرآسانی سے کہیں بھی لیجایا جا سکتا تھا۔اس موقع پر سفاک ملزم نے ننھی زینب سمیت نو بچیوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنانے کا اعتراف کیا جس پر جج نے ملزم کو چالیس منٹ کے بعد دوبارہ بیان دینے کا وقت دیا، ساتھ ہی جج نے ملزم کو اپنے وکیل سے مشاورت کرنے کی ہدایت کی۔چالیس منٹ وقفے کے بعد سماعت کا دوبارہ آغاز ہوا تو ملزم عمران نے اپنے موقف پر قائم رہتے ہوئے دوبارہ اقرار جرم کیا، جس پر عدالت نے پراسیکیوشن کو عمران کا اعترافی بیان ریکارڈ کرنے کا حکم دیا۔نجی ٹی و ی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ سفاک قاتل کے گناہوں کی فہرست مرتب کرنے میں چار گھنٹے لگے۔اس دوران عدالت نے پراسیکیوشن کو گواہان کی شہادیں قلمبند کرنے کے ساتھ ساتھ مجرم کے وکیل کو جرح جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی۔ٹرائل کے دوران ۔ مزید سماعت آج بدھ صبح نو بجے تک ملتوی کر دی گئی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
17%
ٹھیک ہے
33%
کوئی رائے نہیں
17%
پسند ںہیں آئی
33%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved